7 نومبر، 2023، 5:11 PM

القسام بریگیڈ کا غزہ میں گھسنے والے صہیونیوں پر مارٹر حملہ، ویڈیو جاری کردی

القسام بریگیڈ کا غزہ میں گھسنے والے صہیونیوں پر مارٹر حملہ، ویڈیو جاری کردی

عزالدین قسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی میں دراندازی کرنے والے صہیونی فوجیوں کے ٹھکانوں اور اجتماعات پر بھاری مارٹر حملے کی ویڈیو جاری کر دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز ایجنسی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین قسام بٹالین نے غزہ کی پٹی میں قابض فوج کے اجتماع اور سازوسامان پر بھاری مارٹر حملوں اور کی ویڈیو جاری کی ہے۔

قسام بریگیڈز نے یہ بھی اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں اس نے مقبوضہ بستی بئر السبع کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا۔

ایک اور خبر میں فلسطینی ذرائع نے غزہ کی پٹی کے شمال میں الشاطی کیمپ کے قریب قسام بٹالین کے مجاہدین اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان شدید لڑائی کی اطلاع دی ہے۔ ان جھڑپوں میں صہیونی فوج کے پانچ مرکاوا ٹینک، ایک پرسنل کیریئر اور ایک بلڈوزر تباہ ہو گیا۔

News ID 1919870

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha