7 نومبر، 2023، 4:21 PM

اسرائیل کے غزہ پر ایک رات میں 250 فضائی حملے

اسرائیل کے غزہ پر ایک رات میں 250 فضائی حملے

غزہ حکومت کے انفارمیشن آفس نے کل رات غزہ کے مختلف علاقوں پر 250 فضائی حملے کئے جانے کی اطلاع دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ حکومت کے انفارمیشن آفس نے صیہونی طیاروں کے گذشتہ رات غزہ پر 250 سے زائد فضائی حملوں کی خبر دی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کے دوران بڑی تعداد میں بے گناہ شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورک ایجنسی (UNRWA) نے بتایا ہے کہ غزہ کے باشندے انسانی امداد کے حصول سے محروم ہیں اور انہیں قتل اور بمباری کا سامنا ہے۔

فلسطینی قیدیوں کے کلب نے بھی اطلاع دی ہے کہ صیہونی رجیم نے غزہ کے خلاف اپنے حملوں کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے میں 2200 سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔

غزہ کی ریڈ کراس کے ترجمان نے بھی زور دے کر کہا: ہسپتالوں، عام شہریوں، زخمیوں اور طبی عملے پر بمباری کا کوئی جواز نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا: پچھلے مہینے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والے امدادی ٹرکوں کی تعداد ان ٹرکوں کے برابر ہے جو ایک دن میں پٹی میں داخل ہوتے تھے۔

News ID 1919869

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha