1 دسمبر، 2023، 9:18 AM

اسرائیل کی جنگ سویلین سے ہے حماس سے نہیں، ڈاکٹرز ود آوٹ بارڈرز

اسرائیل کی جنگ سویلین سے ہے حماس سے نہیں، ڈاکٹرز ود آوٹ بارڈرز

ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم نے کہا ہے کہ اسرائیل حماس سے زیادہ غزہ میں سویلین کو نشانہ بنارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے کہا ہے کہ غزہ میں بحرانی صورتحال درپیش ہے۔ اسرائیل حماس سے زیادہ عام شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے۔

تنظیم کے مطابق غزہ کی پٹی میں کام کرنے والے طبی عملے کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ ہسپتالوں اور طبی عملے کی حفاظت کویقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت غزہ تک طبی سامان پہنچانے والے راستوں کی سخت نگرانی کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے ہسپتالوں میں ضرورت کے مطابق طبی سامان نہیں پہنچا ہے۔ ہمیں کافی مقدار میں سامان اور آلات چاہئے تاکہ اپنے وظایف پر بہتر عمل کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ سینکڑوں زخمیوں کو علاج کے لئے غزہ سے باہر لے جانے کی ضرورت ہے۔

News ID 1920285

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha