7 نومبر، 2023، 5:43 PM

صیہونیت "نازی ازم" سے زیادہ خطرناک ہے، مادورو

صیہونیت "نازی ازم" سے زیادہ خطرناک ہے، مادورو

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم اور دنیا کے مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف صیہونی حکومت کا نظریہ نازی ازم سے زیادہ خطرناک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی کے اسپتالوں پر بمباری کر کے بیمار، زخمی اور بے گھر فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قابض حکومت نے ایک آرتھوڈوکس کیتھولک چرچ کے علاوہ غزہ میں ایک ہزار سال سے زیادہ پرانی مسجد کو شہید کرنے ساتھ فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر حملہ کیا۔

وینزویلا کے صدر نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت نے پہلے فلسطینی عوام کے خلاف اور پھر تمام عرب اور اسلامی اقوام کے ساتھ ساتھ عیسائیوں کے خلاف نازی ازم سے زیادہ خطرناک نظریے کا بیج بو دیا ہے۔

واضح رہے کہ نکولس مادورو نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ صیہونی حکومت غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہے اور کراکس غزہ کی پٹی کو انسانی امداد فراہم کرے گا۔

انہوں نے غزہ میں جنگ روکنے کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے بڑی طاقتوں کی ہنگامی بین الاقوامی کانفرنس بلانے پر بھی زور دیا۔

News ID 1919873

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha