مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب اور دیگر صہیونی علاقوں پر میزائل اور راکٹ حملے جاری ہیں۔
تنظیم نے کہا ہے کہ غزہ پر صیونی حکومت کی بربریت کے جواب میں تل ابیب، نتیووت اور عسقلان پر میزائل حملے کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ حماس کے میزائل حملوں کے بعد صہیونی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے جارہے ہیں۔ اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا حکم دیا جارہا ہے۔
فلسطینی مقاومتی تنظیموں کے طوفان الاقصی آپریشن کو 13 دن گزر گئے ہیں۔ مقاومت کے حملوں میں اب تک 1300 صہیونی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ صہیونی حکومت نے جوابی حملوں میں بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کی سویلین آبادی اور غیر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اب تک 3500 سے زائد فلسطینی شہید اور 12000 زخمی ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ