29 جولائی، 2023، 9:38 AM

یوم عاشور پر پاکستان بھر میں مجالس عزاء کا سلسلہ جاری

یوم عاشور پر پاکستان بھر میں مجالس عزاء کا سلسلہ جاری

کراچی میں عاشورہ کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہوگا اور پاکستان بھر سے ماتمی دستے شریک ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لاہور کی نثار حویلی سے برآمد ہوا، جلوس میں ہزاروں عزادار شریک ہیں، حضرت امام حسین علیہ السلام کے بیٹے حضرت علی اکبر علیہ السلام کی آخری اذان کا تذکرہ اور نبیؐ کے گھرانے پر مظالم کے غم میں سینہ زنی کا ماتم ہوا۔

کراچی میں عاشورہ کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہوگا، شبیہ علم، تابوت اور ذوالجناح کی زیارت ہوگی جبکہ ملک بھر سے ماتمی دستے شریک ہوں گے۔

حیدرآباد، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، پشاور اور کوئٹہ میں بھی مرکزی جلوس برآمد ہوں گے۔

جلوسوں کے اختتام پر مجالس شام غریباں منعقد ہوں گی، جن میں امام عالی مقام علیہ السلام ان کے عزیزوں اور ساتھیوں کی شہادت کے بعد نبیؐ کے گھرانے کی خواتین پر مظالم بیان ہوں گے۔

News ID 1918099

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha