مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز جمعہ رفسنجان شہر کے نمازیوں کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک جو آزادی اور دوسروں کے احترام کا دعویٰ کرتے ہیں وہ سب سے قیمتی آسمانی کتاب جو انسان کی رہنمائی کے لیے آئی ہے، کی توہین کر رہے ہیں۔
صدر رئیسی نے کہا کہ قرآن کریم کی توہین تمام آسمانی مذاہب، انسانیت اور تمام انسانی اقدار کی توہین ہے۔ایرانی صدر نے کہا کہ اس توہین کے خلاف عالم اسلام سراپا احتجاج ہے۔
آپ کا تبصرہ