29 جون، 2023، 9:51 PM

پاکستانی وزیراعظم کا ایران صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد

پاکستانی وزیراعظم کا ایران صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں عید کی مبارک دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف نے ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو عید کی مبارک دی۔

انہوں نے ایران کی قیادت اور عوام کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان کی قیادت اور عوام کو عید کی مبارک دی۔

دونوں قائدین نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماﺅں نے سرحد پر مارکیٹس کے قیام کو دوطرفہ معاشی وتجارتی تعاون کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا۔

ایران کے صدر نے ٹیلی فون کرنے اور عید کی مبارک پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا۔

News ID 1917501

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha