6 جون، 2023، 2:49 PM

بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی نے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ پلیئر آف دی منتھ کی فہرست میں بنگلادیش کے نجم الحسین شنتو اور آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

کھلاڑیوں کی نامزدگیاں مئی کے مہینے کی کارکردگی پر کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم پہلے بھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔

News ID 1917008

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha