21 مئی، 2023، 1:54 PM

ایران، جنوب مشرقی صوبے میں دہشت گردوں کا حملہ، چھے سیکورٹی اہلکار شہید

ایران، جنوب مشرقی صوبے میں دہشت گردوں کا حملہ، چھے سیکورٹی اہلکار شہید

سراوان میں دہشت گردوں کی طرف سے ہونے والے حملے میں بارڈر پر سیکورٹی کے فرائض انجام دینے والے چھے جوان شہید اور متعد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پڑوسی ملک کی سرحد سے سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا۔ جس میں چھے جوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دہشت گردی کا واقعہ جنوب مشرق میں واقع سراوان کے علاقے میں پیش آیا۔

بیان کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں سیکورٹی فورسز کے چھے جوان شہید ہوگئے۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچادیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

News ID 1916617

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha