مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 34ویں کتابوں کی بین الاقوامی نمائش تہران میں جاری ہے اور اس نمائش گاہ میں انٹرنیشنل پبلیشرز بھی شریک ہیں۔
واضح رہے کہ آج علی الصبح ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ نمائش گاہ کا دورہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ نمائش مصلی امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ تہران میں جاری ہے اور روزانہ لاکھوں کی تعداد میں مطالعہ اور کتاب دوست افراد، بک فیئر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ