15 مئی، 2023، 10:20 AM

غاصب اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزی؛ غزہ پر شدید بمباری

غاصب اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزی؛ غزہ پر شدید بمباری

غاصب صہیونی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ کے شمال میں کئی مقامات اور مزاحمتی مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔

‌مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ناجائز صہیونی حکومت نے حالیہ جنگ بندی کی دوبارہ خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ کے شمال میں کئی مقامات اور مزاحمتی گروہوں کے مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔فلسطینی ٹیلیویژن نشریاتی ادارے (پی بی سی) کے مطابق، غاصب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کے شمال میں واقع بیت لاہیا اور بیت حانون میں کئی مزاحمتی مراکز کو توپ خانے سے نشانہ بنایا ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ غاصب اسرائیل کی جانب سے دوبارہ جنگ بندی کی کھلی مخالفت کے بعد، مقاومت نے نیز ان کے جنگجو طیاروں کو مار گرانے کیلئے میزائلوں کو روانہ کردیا۔

واضح رہے کہ یہ حملے، فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی جانب سے جوابی کاروائی ہیں تاہم ان حملوں کے نتیجے میں غاصب صہیونیوں میں خوف وہراس کا سماں ہے۔

یاد رہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروہوں اور غاصب صہیونیوں کے درمیان، صہیونی حکومت کی جانب سے مسلسل پانچ روز تک جاری رہنے والی جارحیت کے بعد جنگ بندی ہفتہ (13مئی) کی شام 10 بجے کے قریب عمل میں آئی تھی۔

News ID 1916470

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha