5 اپریل، 2023، 6:09 PM

بہت جلد اسرائیل کے ناپاک وجود کا خاتمہ ہوجائے گا، جنرل رضا نقدی

بہت جلد اسرائیل کے ناپاک وجود کا خاتمہ ہوجائے گا، جنرل رضا نقدی

سپاہ پاسداران کے کمانڈر ان چیف کے نائب رابطہ کار جنرل محمد رضا نقدی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ہونے والی ہر پس پردہ سازش میں صہیونیوں کا ہاتھ ہے۔ غاصب صہیونی ریاست عنقریب تباہ سے دوچار ہوگی۔

 شام میں شہید ہونے والے سپاہ پاسداران کے دو افسران کی تشییع جنازہ کے دوران جنرل نقدی کہا کہ ہمارے جوان دنیا کے سب سے بدترین لوگوں کے ہاتھوں شہید ہوگئے ہیں۔ ان کا خون رائیگان نہیں جائے گا۔ عالم اسلام نے ابتدا سے ہی صہیونیوں کے ہاتھوں بہت درد و رنج اٹھایا ہے۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد بھی خیانتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جنرل محمد رضا نقدی نے صہیونی ریاست کو سرطانی غدود قرار دیتے ہوئے کہا کہ پس پردہ سازشیں اور ٹارگٹ کلنگ صہیونیوں کی پرانی عادت ہے۔ ہم سے زیادہ صہیونیوں کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔ ہمارے جوانوں پر ہونے والے حملوں کا سخت جواب جائے گا۔ ہمارا اصلی انتقام بیت المقدس کی آزادی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کا خاتمہ نزدیک ہے اور صہیونی کا وجود دنیا سے مٹ جائے گا۔ آج اسرائیلی حکام جنوبی امریکہ میں زمینیں خرید کر نئی صہیونی ریاست کی تشکیل کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ یہ ان کی خام خیالی ہے۔ دنیا میں اسرائیل کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ آج دنیا کو درپیش تمام مشکلات اور فسادات کی جڑ امریکہ اور اسرائیل ہیں۔ ان دونوں کی تباہی سے ہی عالمی مشکلات اور مسائل حل ہوں گے۔

News ID 1915721

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha