مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے ایران کے بعض شہروں میں اسکول کی طالبات کے ساتھ پیش آنے والے حالیہ مشتبہ زہر کے واقعے کے بارے میں جاری مغربی پروپگینڈا پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
حسین امیر عبداللہیان نے ایران میں اسکول کی طالبات کے مبینہ زہریلے مادے سے متاثر ہونے کے مشکوک معاملے پر بعض مغربی حکام کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ اسکول کی ایرانی طالبات میں زہریلا مادہ پھیلنے کے مشکوک معاملے پر بعض مغربی حکام کا مداخلت پسندانہ رد عمل دشمن کی ہائبرڈ جنگ کا تسلسل ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ملک کے متعلقہ ادارے تمام تر سنجیدگی کے ساتھ معاملے کی پیروی کر رہے ہیں اور اس کے جہتوں کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ عظیم ایرانی قوم مگرمچھ کے آنسووں کو اچھی طرح پہچانتی ہے!
آپ کا تبصرہ