12 جنوری، 2023، 3:38 PM

راولپنڈی، خانہ فرہنگ ایران میں جشن ولادت حضرت زہراؑ کی مناسبت سے تقریب؛

اسوہ حضرت زہراؑ کی روشنی میں موجودہ دور کی خواتین کواپنی اولاد کی تربیت کرنی چاہئیں،رکن جی بی اسمبلی

اسوہ حضرت زہراؑ کی روشنی میں موجودہ دور کی خواتین کواپنی اولاد کی تربیت کرنی چاہئیں،رکن جی بی اسمبلی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبرگلگت بلتستان اسمبلی کنیز فاطمہ نے کہاکہ اسوہ حضرت زہرا (س)کی روشنی میں موجودہ دورکی خواتین کو اپنی اولاد کی تربیت کرنی چاہئیںاس وقت معاشرے میں جتنی بھی برائیاں جنم لے رہی ہیں اس کی اصل وجہ مائوں کی طرف سے اپنی اولاد کی تربیت میں غفلت کی وجہ سے ہے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مائیں اپنی اولاد کی تربیت کے حوالے سے حضرت فاطمہ زہرا (س)کے اسوہ طیبہ پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار خانہ فرہنگ روالپنڈی میں منعقدہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبرگلگت بلتستان اسمبلی کنیز فاطمہ نے اپنے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا اسوہ حضرت زہرا (س)کی روشنی میں موجودہ دورکی خواتین کو اپنی اولاد کی تربیت کرنی چاہئیںاس وقت معاشرے میں جتنی بھی برائیاں جنم لے رہی ہیں اس کی اصل وجہ مائوں کی طرف سے اپنی اولاد کی تربیت میں غفلت کی وجہ سے ہے مائیں اپنی اولاد کی تربیت کے حوالے سے حضرت فاطمہ زہرا (س)کے اسوہ طیبہ پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے جنہوں نے معاشرے کو حضرت اما حسین(س) اورحضرت زینب (س) جیسی اولاد دی ہیں انہوںنے کہا کہ خواتین اگر ٹھان لیں تو کوئی بھی کام ان کیلئے مشکل نہیں ہے انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں نے شادی کے بعد مزیدتعلیم حاصل کی اوربچوں کی تربیت کے ساتھ معاشرے کے لئے بھی کام کررہی ہوں۔  

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القران کی سکالر ناہیدہ راجپوت نے کہا کہ سوشل میڈیا اورمغربی یلغار کی وجہ سے معاشرے میں بھگاڑ پیدا ہوگیا ہے جس کے لئے خواتین کو بحثییت بیٹی،ماں ،زوجہ اورمعاشرے کی فرد کے اسوہ فاطمہ سلام اللہ علیہا پر عمل کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا شتر بے مہار کی طرح بلکہ ایک عفریت اورآفت کی طرح معاشرے پرحملہ آورہورہا ہے جب تک سیرت فاطمہ پر خواتین عمل نہیں کریںگی اس وقت تک معاشرے میں بہتری نہیں ہوگی ۔کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون سکالر،سپیریئر سسٹر ،پرنسپل سینٹ کیتھرین گرلز سکول اینڈ کالج لال کرتی محترمہ ایلیس نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دورکی خواتین کو حضرت مریم اورحضرت زہر سلام اللہ علیہما کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے دونوں خواتین ہمارے لئے رول ماڈل ہیں انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کا کردار مردوں سے زیادہ ہے اوراپنے بچوں کی تربیت کے حوالے سے خواتین کی ذمہ داریاں زیادہ ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی سکالر و مرکزی مسئول تعلیم و تبلیغات امامیہ آرگنائزیشن پاکستان شعبہ خواتین گل زہرا نے کہا کہ یوم ولادت حضرت فاطمہ اوریوم خواتین کے دن ہمیں دیکھنا ہوگا کہ معاشرے کو پر امن بنانے کے لئے ہمیں کیا کرداراداکرنا ہے انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرکے ہم دونوں جہانوں میں فلاح پا سکتے ہیں۔

فرامرز رحمان زاد ڈی جی خانہ فرہنگ کے بیان میں کہا کہ حضرت زہرا (س)ہر دورکی خواتین کے لئے نمونہ عمل ہیں حضرت زہرا(س)جیسی موزوں اور اعلیٰ رول ماڈل کا ہونا خواتین کیلئے سعادت کا باعث ہے۔ مغربی سرمایہ دارانہ نظام کا نظریہ اسلام کے نقطہ نظر سے بالکل مختلف ہے مغرب میں اخلاقی انحرافات قانونی شکل اختیار کرچکے ہیں ، جو خواتین کو آلہ کار تصورکرنے کی مغربی سوچ کی عکاسی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی جی خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی نے خانہ فرہنگ ایران ،راولپنڈی میں ولادت باسعادت حضرت فاطمہ زہرا(س) کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرے میں خواتین اور خاندان کے اہم کردار کواوراہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے دشمن نے اسلامی حجاب کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ معصومہ نقوی نے کہا جب تک ہم آئمہ معصومین کے دامن سے متوسل ہیں اورپاک آرمی ہمارے ساتھ ہیں ہمار ا ملک اورہم محفوظ ہیں اورکوئی مائی کا لال ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ،حضرت فاطمہ زہرا(س)معاشرے کی خواتین کے لئے رول ماڈل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے معروف جنرل شہید سردار قاسم سلیمانی کو جب بھی مشکل پیش آتی اوراس کاحل ڈھوندنے میں دشواری ہوتی تو وہ حضرت زہراسلام اللہ علیہا سے توسل کرتے اوران کی مشکل حل ہوتی تھی۔تقریب میں کرسچن کی مختلف تنظیموںسمیت دیگر تمام مکاتب فکر کی خواتین ،مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اورطالبات نے کثیر تعداد میںشرکت کی۔

News Code 1914146

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha