مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی وفد کی افغان نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر اخوند، وزیر دفاع مولوی یعقوب مجاہد سے ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی اور وزیر خارجہ امیر خان متقی سمیت عبوری حکومت کی سینئر قیادت شریک تھی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران خطے میں دہشت گردی کے بڑھتے خطرے، ٹی ٹی پی اور اسلامک اسٹیٹ کے امور زیر بحث آئے، فریقین نے دہشت گردی کے خطرے سے موثر طریقے سے نمٹنے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
آپ کا تبصرہ