مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں سی ٹی ڈی پولیس نے آپریشن کیا، سی ٹی ڈی پولیس کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے کئی اطراف سے حملہ کر دیا اور پولیس جوابی فائرنگ سے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 میں سے 4 دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے، دو کی باقی ہے۔ دہشتگرد پولیس چوکی عباسہ خٹک پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، پولیس کو دہشتگردوں کے منصوبہ بندی کی اطلاع ملی جس پر کارروائی کی گئی تاہم سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ نومبر 2022 میں تھانہ ڈاڈیوالہ کی علاقے میں دہشتگردوں نے 6 پولیس اہلکاروں کو شہید کیا گیا تھا۔
آپ کا تبصرہ