مہر خبر رساں اینجسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل زیاد نخالہ سے ایک ٹیلیفونک گفتگو کی۔
قالیباف نے غاصب اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی حالیہ کامیابی پر زیاد نخالہ کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر قسم کے حالات میں اور اپنی پوری قوت کے ساتھ فلسطینی قوم اور اسلامی مقاومت کے ساتھ کھڑا ہے۔
قالیباف نے حالیہ جنگ میں جہاد اسلامی فلسطین کے کمانڈروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ جہاد اسلامی قابض صہیونیوں سے مقابلے میں فلسطینی عوام کی موثر ترین تحریکوں میں سے ہے جس نے اس غاصب رجیم کے ساتھ مقابلہ آرائی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
ایران کی پارلمنٹ کے اسپیکر نے اپنی گفتگو کے آخر میں فلسطینی عوام کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی مکمل حمایت کے عزم کا ایک مرتبہ پھر کیا اور امید ظاہر کی کہ فلسطینی عوام اپنے حقوق حاصل کر کے مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرائیں اور ایران ان کے دوش بدوش کھڑا ہو۔
آپ کا تبصرہ