مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے بین الاقوامی اور اسلامی تنظیموں کے نام ایک خط میں لکھاہے کہ غزہ پٹی اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے بحران میں اضافے کے نتائج کی ذمہ داری مکمل طور پر، قابض و جارح اپارتھائیڈ صہیونی ریاست پر عائد ہوتی ہے۔
حسین امیرعبداللہیان نے غزہ پٹی کے عوام کے خلاف غاصب صہیونی ریاست کے وحشیانہ حملے کے رد عمل میں، اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ، غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے سربراہ اورافریقی یونین کے سیکریٹری جنرل کے نام میں ایک خط میں غزہ پٹی کے حالیہ واقعات پر اسلامی جمہوریہ ایران کی گہری تشویش اور خدشات کا اظہار کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اس خط میں بین الاقوامی تنظیموں کی خاموشی اور لاتعلقی کے سائے میں ناجائز صہیونی ریاست کے جرائم اور جارحیتوں کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پٹی اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے بحران میں اضافے کے نتائج کی ذمہ داری مکمل طور پر، قابض و جارح اپارتھائیڈ صہیونی ریاست پر عائد ہوتی ہے۔
امیر عبداللہیان نے غاصبوں سے نمٹنے اور اپنی سرزمین کے دفاع کو فلسطینی قوم کا جائز حق قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری، اقوام متحدہ بالخصوص سلامتی کونسل کی جانب سے غاصب اسرائیل کے اقدامات کی مذمت اور اس کے جرائم اور جارحیتوں کی روک تھام کیلئے فوری اقدام کرنے پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ