7 اگست، 2022، 6:11 PM

غزہ پر غاصب اسرائیلی حملے کی پل پل کی خبریں؛

غزہ سے ۷۰۰ سے زائد میزائل فائر کئے گئے/ صہیونیوں کے رہائشی علاقوں میں حملے

غزہ سے ۷۰۰ سے زائد میزائل فائر کئے گئے/ صہیونیوں کے رہائشی علاقوں میں حملے

غزہ پر غاصب اسرائیل کے حملوں کے تیسرے روز مقاومت فلسطین نے مقبوضہ بیت المقدس، النقب اور غزہ کے اطراف میں موجود صہیونی آباد کاروں کی کالونیوں پر میزائل حملے کئے۔  

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیل نے جمعے کے روز سے غزہ پر ایک نئی جارحیت کا آغاز کیا ہے جس میں القدس برگیڈ کے کمانڈروں سمیت فلسطینیوں کی ایک تعداد شہید ہوچکی ہے اور رہائشی علاقوں صہیونی حملوں کی زد میں آئے ہوئے ہیں۔ 
غزہ پر غاصب اسرائیل کے ظالمانہ حملے جاری ہیں۔

الجزیرہ نیوز چینل نے غزہ پر غاصب اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ۹ رہائشی عمارتوں کے منہدم ہونے اور ١۵۰۰ مکانات کو نقصان پہنچنے کی خبر دی ہے۔ الجزیرہ کے نامہ نگار نے غزہ کے مشرقی علاقوں میں بھی صہیونی رجیم کی آرٹلری حملوں کی رپورٹ دی ہے۔
غزہ سے ۷۰۰ سے زائد میزائل فائر ہوچکے ہیں۔

صہیونی رجیم کے چینل ١۲ نے خبر دی ہے کہ غزہ سے مقبوضہ علاقوں میں ۷۰۰ سے زائد میزائل فائر ہوچکے ہیں۔ 

مقاومت کے میزائل حملے جاری ہیں

مقاومت کی جانب سے مفیکیم، زیکیم، کرمیا کی صہیونی کالونیوں سمیت عسقلان کے انڈسٹریل علاقے میں میزائل حملے جاری ہیں۔

نتیف عہسراہ اور اسی طرح لیخیش کی صہیونی کالونیوں میں خطرے کے سائرن کی آوازیں گونج رہی ہیں۔

عسقلان میں ایک عمارت سے دھوویں کا اخراج

فلسطینی ذرائع نے خبر دی ہے کہ کچھ دیر پہلے عسقلان کے علاقے میں مقاومت کی جانب سے کئے گئے میزائل حملے کے نتیجے میں ایک عمارت سے دھوا اٹھنا شروع ہوگیا ہے۔

صہیونی کا مقاومت کے میزائلوں سے بچنے کے لئے بھاگنا شروع

تفصیلات کے مطابق صہیونی افواج اور آباد کار مقاومت کے میزائل حملوں کے بعد اپنی کالونیوں سے بھاگ رہے ہیں۔  

صہیونی رجیم کی پسپائی؛ غزہ میں جنگ بندی کے لئے مصر سے رابطہ

غاصب اسرائیل نے غزہ کے شہریوں پر تین دن کے مسلسل اور وحشیانہ حملوں کے بعد اور مقاومتی گروہوں کے حملوں کے آگے بے بس ہو کر اعلان کیا ہے کہ آج اتوار کے روز دوپہر کے بعد غزہ میں جنگ بندی کے لئے مصر سے رابطے شروع کرے گا۔ 
دوسری جانب سے صہیونی رجیم نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کے لئے مصر کی جانب سے رابطے کے بعد آج دوپہر کے بعد اپنے حملے بند کردے گا۔ 
 
صہیونی آباد کاروں کی حیفا منتقلی

عبری اخبار یدیعوت احرونوٹ کے نامہ نگار نے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی رجیم کے داخلی حکام غزہ سے متصل کالونیوں کے صہیونی آبادکاروں کو حیفا منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔

لیپیڈ اور نتن یاہو کی ملاقات

صہیونی رجیم کے وزیر اعظم آفس نے اعلان کیا ہے کہ لپیڈ اور نتن یاہو کے مابین سلامتی کے مسائل پر گفتگو ہوئی ہے۔ نتن یاہو نے اس ملاقات کے بعد غزہ پر جارحیت کی حمایت کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ لپیڈ حکومت کو سلامتی کے امور میں اپنا تجربہ منتقل کریں گے۔

News ID 1911893

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha