مہر خبررساں ایجنسی نے مقامی ذرائع کے حوالے سے نقل کیاہےکہ فلسطین کی جہاد اسلامی تنظیم کے سیکریٹری جنرل زیاد النخاله نے غزہ میں ہونے والی جنگ بندی کے بارے میں کہا کہ صیہونی دشمن جنگ بندی کی کوشش کر رہے تھے اور ہماری شرائط کو قبول کرنے کے بعد جنگ بندی ہوئی۔
زیاد النخاله نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اسلامی استقامت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام خاص طور سے سرایا القدس کو بہت بڑی کامیابی ملی ہے اور فلسطین کی جہاد اسلامی ماضی کی نسبت زیادہ طاقتور ہوئی ہے اور ہمیشہ طاقتور رہے گی۔
جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے غزہ کی حالیہ جنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 58 صیہونی کالونی سرایا القدس کے راکٹ اور میزائلی حملوں کی زد میں رہے اور ہم صیہونیوں کی تمام کالونیوں کو نشانہ بنا سکتے تھے۔
زیاد النخاله نے کہا کہ صیہونی دشمن جنگ بندی کی کوشش کر رہے تھے اور ہم نے جنگ بندی کیلئے «شیخ بسام السعدی » اور «خلیل العواده» کی آزادی کی شرط رکھی جسے اسرائیل نے قبول کر لیا اور میں اس کامیابی کی ان تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو فلسطین کے غیور عوام کے ساتھ تھے۔
واضح رہے کہ غزہ پر صیہونی جارحیت میں 13 بچوں سمیت 41 فلسطینی شہید اور 311 زخمی ہوئے کہ جن میں 96 بچے30 خواتین اور 12 سن رسیدہ افراد ہیں۔
_____________________________
ہمیں سوشل میڈیا پر جوائن کریں
آپ کا تبصرہ