30 جون، 2022، 10:29 PM

پاکستان میں ایک بار پھر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تقریباً 5روپے اضافے کی سفارش

پاکستان میں ایک بار پھر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تقریباً 5روپے اضافے کی سفارش

پاکستانی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت سے ایک مرتبہ پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی۔

مہر نیوز ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وزارت خزانہ کو سمری ارسال کی گئی ہے جس میں پیٹرول پر 4 روپے 80 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے 60 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل 13 روپے فی لیٹر مہنگا کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کریں گے۔

News ID 1911409

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha