5 مارچ، 2022، 10:54 AM

افغان طالبان کی پشاور کی شیعہ جامع مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت

افغان طالبان کی پشاور کی شیعہ جامع مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت

افغانستان میں طالبان کے ترجمان و افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے پشاورمیں شیعہ جامع مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں اور نمازیوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں  طالبان کے ترجمان و افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں پشاورمیں شیعہ جامع مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں اور نمازیوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ پشاور کی جامع مسجد میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ شہریوں اور نمازیوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں، پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے نمازیوں کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت بھی کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے قصہ خوانی بازار میں کوچۂ رسالدار میں واقع جامع مسجد امامیہ میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش بم دھماکہ کے نتیجے میں 57 نمازی شہید جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری وہابید ہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

News ID 1910057

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha