1 مارچ، 2022، 4:55 PM

یوکرائن کے شہر خارکیف میں بھارتی طالبعلم فائرنگ سے ہلاک

یوکرائن کے شہر خارکیف میں بھارتی طالبعلم فائرنگ سے ہلاک

بھارتی وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یوکرائن کے شہر خارکیف میں بھارتی طالبعلم فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یوکرائن کے شہر خارکیف میں بھارتی طالبعلم فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  یوکرائن کے شہر خارکیف میں شیلنگ و فائرنگ سے ہلاک ہونے والا بھارتی طالبعلم کرناٹکا کا رہنے والا تھا۔

طالبعلم کی فائرنگ سے ہلاکت کی خبر سامنے آنے سے قبل یہ خبریں بھی زیر گردش تھیں کہ یوکرائن میں بھارتی سفارتخانے نےفون سننا بند کر دیئے ہیں اور وہاں اپنے شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔

یوکرائن میں موجود بھارتی طلباء نے بنکرز کی ویڈیو جاری کی تھی ایک طالبہ کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ ایک ایک کمرےمیں تیس تیس لوگ رہنے پر مجبور ہیں، کچی آبادی سے بھی برا حال ہے، نہ کھانا، نہ پینا، طلبہ کا ویڈیو میں رو رو کر برا حال تھا۔بھارتی طلبا نے بتایا تھا کہ بنکرز کے قریب بمباری اور فائرنگ سےوہ شدید خوفزدہ ہیں۔

اس سے قبل بھارت نے یوکرائن میں موجود اپنے شہریوں کو جلد از جلد کسی بھی صورت کیف چھوڑنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

News ID 1910019

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha