ویانا میں ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی براہ راست بات چیت نہیں ہوئی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ویانا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویانا میں ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی براہ راست بات چیت نہیں ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ویانا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویانا میں ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی براہ راست بات چیت نہیں ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کے مکتوب اور شفاہی پیغامات کے جوابات انریکا مورا کے توسط سے موقع پر ہی دیئے جاچکے ہیں۔

ایران اور انصار اللہ کے تعلقات مضبوط و مستحکم

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن میں ایرانی سفیر کے بارے میں شائع شدہ اخبار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور انصار اللہ کے تعلقات قوی اور مضبوط ہیں ۔ ایران کی طرف سے  یمنی عوام کی اخلاقی، سیاسی اور اقتصادی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

ویانا مذاکرات میں دو دستاویزات پر اتفاق

سعید خطیب زادہ نے ویانا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران سنجیدگي کے ساتھ مذاکرات میں حاضر ہوا ہے اور اپنے منطقی اور ٹھوس اصولوں پر قائم ہے۔ ویانا مذاکرات میں دو دستاویزات پر اتفاق ہوا ہے۔ ویانا میں ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی براہ راست بات چیت نہیں ہوئی۔

پاکستان میں ایران اور سعودی وزير خارجہ کی گفتگو

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ضمن میں ایران اور سعودی عرب کے وزراء خارجہ کے درمیان گفتگو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے ایک دوسرے سے احوال پرسی اور گفتگو کی۔ انھوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کو جاری رکھنے کے سلسلے میں ہم سعودی عرب کے جواب کے منتظر ہیں۔

افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل پر تاکید

سعید خطیب زادہ نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں جامع اور ہمہ گير حکومت کی تشکیل کا مطالبہ ایک عالمی مطالبہ ہے اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ نے بھی افغانستان میں جامع اور ہمہ گير حکومت کی تشکیل پر زوردیا ہے۔ اسلام آباد میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان  نے افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی  سے ملاقات میں ایران کی طرف سےافغانستانی عوام کی مدد جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں جامع حکومت افغانستان کے مستقبل کے لئۓ اہم ہے اور جامع حکومت کے ذریعہ افغانستان میں پائدار امن قائم ہوسکتا ہے۔

مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کا غیر قانونی خروج

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ دنیا نے ابھی مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کو فراموش نہیں کیا ہے۔ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے ۔  مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آنے کے لئے امریکہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 پر عمل کرے اور ایران کے خلاف تمام غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کو ختم کرے اور اس بات کی ضمانت دے کہ وہ مستقبل میں مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج نہیں ہوگا۔

News Code 1909212

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha