مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ اور ایران کے درمیان عمان کی ثالثی میں اب تک مذاکرات کے کئی دور ہوچکے ہیں۔ اگرچہ فریقین کے درمیان اختلافات بدستور موجود ہیں، پھر بھی دونوں جانب سے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں اب تک کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں ہوئی، لیکن جو کچھ حاصل ہوا ہے، وہ مذاکرات جاری رکھنے کے لیے کافی ہے۔
ترجمان نے صہیونی حکومت کے دو انتہا پسند وزرا، بتزلل اسموتریچ اور ایتمار بن گویر پر بعض ممالک کی جانب سے عائد پابندیوں پر بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اسرائیلی وزرا پر پانچ ملکوں کی جانب سے پابندیاں عائد کرنا بے سود ہے، اور اس کا غزہ میں جنگ بندی کے حصول میں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
آپ کا تبصرہ