14 دسمبر، 2023، 2:03 PM

ٹی ٹی پی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، پاکستانی دفتر خارجہ

ٹی ٹی پی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، پاکستانی دفتر خارجہ

پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان کوئی مذاکرات ہو رہے ہیں نہ کسی بھی تیسرے ملک میں ٹی ٹی پی سے کوئی بات چیت جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا کہ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان کوئی مذاکرات ہو رہے ہیں نہ کسی بھی تیسرے ملک میں ٹی ٹی پی سے کوئی بات چیت جاری ہے۔

ترجمان کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ پاکستان اس طرح کی خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ پاکستان اور ٹی ٹی پی کے مابین کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے اور نہ ہی کسی بھی تیسرے ملک میں ٹی ٹی پی کے ساتھ کوئی بات چیت جاری ہے۔

آرمی چیف کے دورۂ امریکا کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر کا بہ طور چیف آف آرمی اسٹاف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے، جو دونوں ممالک کے مابین معمول کے دوستانہ تعلقات پر مبنی ہے۔ اس دوران آرمی چیف امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہل کاروں سے ملاقات بھی کریں گے۔

افغان باشندوں کے ملک سے انخلا کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چمن دھرنے پر پاکستان کا مؤقف بہت واضح ہے ۔ کسی بھی ملک کے اپنے امیگریشن قوانین ہوتے ہیں۔ اسی طرح پاکستان نے بھی افغانستان کے لیے یکم نومبر سے ’’سنگل  ڈاکومنٹ پالیسی‘‘ متعارف کروائی ہے ، جس کے بعد اب افغان شہریوں کو ویزا کے بغیر پاکستان میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا جب کہ وفاقی کابینہ نے ’’سنگل  ڈاکومنٹ پالیسی‘‘کی منظوری دی ہے۔

علاوہ ازیں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔ کسی بھی تیسرے ملک میں ٹی ٹی پی سے بات چیت نہیں ہورہی ہے ۔ پاکستان اس طرح کی خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے۔

News ID 1920577

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha