14 دسمبر، 2023، 1:57 PM

پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت لاہور سے گرفتار

پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت لاہور سے گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پولیس نے شیر افضل مروت کو 3 ایم پی او کے تحت لاہور ہائی کورٹ کے باہر جی پی او چوک سے حراست میں لیا، جس کے بعد انہیں تھانہ مزنگ منتقل کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستانی عوام کو اپنی تقدیر کے بارے میں سوچنا ہے، اپنے حق کے لیے نکلنا ہے ۔ آپ کے حقوق کی جنگ چیئرمین پی ٹی آئی لڑ رہا ہے ۔ آپ کے بچوں کے مستقبل کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی گولیاں کھانے کے لیے تیار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم جہاں بھی جاتے ہیں لوگ گلے لگاتے ہیں، ماتھے چومتے ہیں ۔ آج وکلا برادری کو ایک ہونا ہوگا ۔ یہ زیادہ سے زیادہ ہمیں اٹھا کر مار سکتے ہیں ۔ اس وطن کی خاطر یہ قربانی بڑی نہیں ۔ اگر ہماری قربانی قوم کو بچا سکتی ہے تو ہم حاضر ہیں ۔

News ID 1920576

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha