افغانستان کے صوبے پنج شیر میں طالبان کے گورنر بم دھماکے میں بال بال بچ گئے

افغانستان کے صوبہ پنج شیر میں طالبان کے گورنر ملا قدر اللہ سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں بال بال بچ گئے تاہم ان کے محافظ شدید زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ پنج شیر میں طالبان کے گورنر ملا قدر اللہ سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں بال بال بچ گئے تاہم ان کے محافظ شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے پنج شیر میں سڑک کنارے نصب اُس وقت زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے طالبان کے گورنر ملا قدر اللہ کی گاڑی گزر رہی تھی۔

حملے میں ملا قدر اللہ محفوظ رہے تاہم ان کے محافظ شدید زخمی ہوگئے اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد طالبان اہلکاروں نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

پنج شیر وہ واحد صوبہ ہے جہاں  اب تک طالبان کی عمل داری مکمل طور پر نافذ نہیں ہوسکی ہے۔ احمد شاہ مسعود کے بیٹے کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کی طالبان کے ساتھ وقتاً فوقتاً جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

News Code 1909051

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =