پاکستانی ایوان بالا کے سربراہ ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے

پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ پاکستانی سینیٹ کے چیرمین محمد صادق سنجرانی ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ پاکستانی سینیٹ کے چیرمین محمد صادق سنجرانی ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی اور پاکستانی سینیٹ کے چیرمین محمد صادق سنجرانی کے درمیان ملاقات ہوئی۔

یہ ملاقات پاکستانی سینیٹ کے چیرمین کے آئندہ دورہ ایران کے موقع پر ہوئی۔ اس موقع پرصادق سنجرانی نے کہا کہ ان کا دورہ تہران دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔

محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ تہران اور اسلام آباد خطے میں امن و استحکام کی بحالی اور خطے کی اقوام کیلئے سماجی اور معاشی بہبود کے خواب کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

یاد رہے اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی جمعرات 5 اگست کو ایران کے مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

حلف برداری کی یہ سادہ مگر پروقار تقریب ایرانی پارلیمنٹ  میں منعقد ہو گی۔

واضح رہے کہ ایران میں 18 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ایران کے نو منتخب صدرآیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا تھا کہ پڑوسی ممالک سے تعلقات کا فروغ تہران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔

News Code 1907633

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =