حسینیہ امام خمینی (رہ) میں ایران کے نئے صدر کی تقرری کی تقریب کا آغاز

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئیسی کی تقرری کی تقریب کا آغاز ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئیسی کی تقرری کی تقریب کا آغاز ہوگیا۔ یہ تقریب حسینیہ امام خمینی (رہ) میں طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ  جاری ہے۔ اس تقریب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی قانون کے مطابق ایران کے نئے صدر کو صدارت کے عہدے پر منصوب کریں گے۔ اس تقریب کو ایران کے ٹی وی چینلوں اور سوشل میڈیا سے براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔ تقریب میں گارڈین کونسل کے ارکان، عدلیہ کے سربراہ اور ایران کے اعلی اور سول فوجی حکام شریک ہیں۔

اس تقریب میں وزیر داخلہ انتخابات کے بارے میں اپنی مختصر رپورٹ پیش کی اور حکم تنفیذ کی قرائت اورنئے صدرسید ابراہیم رئیسی کے مختصر بیان کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی خطاب کریں گے۔

News Code 1907628

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =