4 جولائی، 2021، 8:25 PM

بلاول بھٹو زرداری کے طیارے کی ملتان ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

بلاول بھٹو زرداری کے طیارے کی ملتان ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اسلام آباد لے جانے والے طیارے نے ملتان ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اسلام آباد لے جانے والے طیارے نے ملتان ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نجی طیارے پر کراچی سے اسلام آباد جارہے تھے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث ملتان ایئرپورٹ پر لینڈ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اس وقت ملتان ایئرپورٹ پر موجود ہیں، طیارے کی تکنیکی خرابی دور کرنے میں کچھ گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

News Code 1907240

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha