جکارتا میں انڈونیشیا کا مسافر طیارہ لاپتہ ہوگیا/ طیارے کا سمندر میں گرنے کا خدشہ

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا سے مغربی صوبہ کی طرف روانہ ہونے والے مسافر طیارہ 60 مسافروں کے ساتھ لاپتہ ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا سے مغربی صوبہ کی طرف روانہ ہونے والے مسافر طیارہ 60 مسافروں کے ساتھ لاپتہ ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا میں 60 سے زائد مسافروں کو لیکر اُڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد لاپتہ ہونے والے طیارے کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ ذرائع  کے مطابق انڈونیشیا کے درالحکومت سے اُڑان بھرنے والا سری وجیہ ایئر کے بوئنگ 737 طیارے کا تھوڑی دیر بعد ہی کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ طیارے میں 50 مسافر اور عملے کے 12 اہلکار سوار تھے۔ مسافر بردار طیارے کے لاپتہ ہونے کے فوری بعد سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

جس وقت طیارے نے پرواز بھری اُس وقت بارش ہورہی تھی اور ایک ماہی گیر نے بتایا کہ سمندر میں ایک زور دار دھماکہ سنا تھا جس کے بعد ہم نے واپس ساحل پر آنے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں اسی ماڈل کے دو طیارے حادثات کا شکار ہوئے ہیں، اکتوبر 2018 میں انڈونیشیا کی لائن ایئر کی ایک پرواز سمندر برد ہو گئی تھی جس میں 189 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

News Code 1904743

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =