پاکستانی وزیر اعظم کا کشمیریوں کی آزادی تک ان کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی مکمل آزادی تک ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی مکمل  آزادی تک ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

پاکستانی وزير اعظم نے یوم شہدائے کشمیر کی مناسبت سے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ آج یوم شہداء کشمیر پر ہم کشمیریوں کو بھارت کے غیرقانونی اور وحشیانہ  قبضہ کے خلاف جدوجہد پر سلام پیش کرتے ہیں، 13 جولائی 1931 کے شہدا آج کے کشمیری مزاحمت کاروں کے آباؤ اجداد تھے، ان کی اولاد نے نسل در نسل اپنی آزادی کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔

 وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج کشمیری عوام آبادیاتی انجینئرنگ کے ذریعے ہندوتوا بالادستی کے سامنے بہادری سے لڑ رہے ہیں، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے کھڑا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کی بھارتی غیر قانونی قبضے سے آزادی تک پاکستان اس جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا، مقبوضہ کشمیر کی بھارتی قبضے سے آزادی کا دن دور نہیں ہے۔

News Code 1901550

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =