سعودی عرب میں عید فطر کے موقع پر کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب کی حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں پر ملک بھر میں کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں پر ملک بھر میں کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سعودیہ میں عیدالفطر کی تعطیلات 23 مئی سے 27 مئی تک جاری رہیں گی تاہم رمضان کے آخر تک تمام شہروں میں جاری کرفیو میں نرمی رہے گی۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق جزوی کرفیو کے دوران عوام صبح 9 سے شام 5 پانچ تک ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے گھروں سے باہر نکل سکتے ہیں تاہم مکہ مکرمہ میں مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب ميں کورونا وائرس کے متاثرين کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 264 افراد وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔

News Code 1900145

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =