مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 34 ہزار 336 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 737 ہو گئی۔
لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
کورونا وائرس کے ملک میں 24 ہزار 787 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 8 ہزار 812 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ