امریکی صدر ٹرمپ کو ایران کے جوابی حملے سے آگاہ کردیا گیا

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے جوابی میزائل حملوں سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے جوابی میزائل حملوں سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اپنی سکیورٹی ٹیم کے ہمراہ صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ایران کے میزائل حملوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی  نے امریکہ کو دنداں شکن جواب دیتے ہوئے عراق میں امریکی بیس عین الاسد پر کئي درجن بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ  کارروائی میجر جنرل قاسم سلیمانی اور رمز یا زہرا (س) کے نام سے انجام دی گئي ہے۔ بعض ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نے امریکی ايئر بیس عین الاسد پر 30 میزائل داغے ہیں۔

News Code 1896844

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =