پاکستان کے وفاقی وزیر کا انتقال ہوگیا

پاکستان کے نارکوٹکس کنٹرول کے وفاقی وزیر سردار علی محمد مہر کا حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سےانتقال ہوگیا ہے ان کی عمر 52 سال تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے نارکوٹکس کنٹرول کے وفاقی وزیر سردار علی محمد مہر کا حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سےانتقال ہوگیا ہے ان کی عمر 52 سال تھی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق آج علی الصبح سردار علی محمد مہر کی اچانک طبیعت خراب ہوئی تھی۔

خاندانی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سردار علی محمد مہر کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے باعث خان پور مہر میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔مرحوم سردار علی محمد مہر این اے 205 گھوٹکی 2 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھےاور وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں نارکوٹکس کنٹرول کے وزیر تھے، ان کی عمر 52 سال تھی۔سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں سردار علی محمد مہر 2002ء سے 2004ء تک وزیر اعلیٰ سندھ بھی رہے ہیں۔

News Code 1890708

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =