گوجرانوالا میں اسکول کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ڈسٹرکٹ گوجرانوالا میں کشمیر روڈ پر نجی اسکول میں یوم پاکستان کی تقریب کے دوران خستہ حال چھت گرنے سے 6 کم سن طلبہ اور خاتون ٹیچر جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ڈسٹرکٹ گوجرانوالا میں کشمیر روڈ پر نجی اسکول میں یوم پاکستان کی تقریب کے دوران خستہ حال چھت گرنے سے 6 کم سن طلبہ اور خاتون ٹیچر جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

گوجرانوالہ میں کشمیر روڈ پر کے ٹی ماڈل اسکول کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں متعدد طلبہ اور ٹیچر شدید زخمی ہوگئے۔ امدادی کارکنوں اور موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر بچوں کو اسپتال منتقل کیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 6 بچے اور ایک استانی جاں بحق ہوگئی جبکہ 16 افراد زخمی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر اور دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسکول میں 23 مارچ اور رزلٹ کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

News Code 1889081

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =