دنیا کےتمام شیعوں کی نگاہیں ایران پر لگی ہیں

حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ایک دینی مرجع آیت اللہ فیاض نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات میں کہا ہے کہ آج عالم اسلام اور عالم تشیّع کی نگاہیں ایران پر لگی ہوئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ایک  دینی مرجع آیت اللہ فیاض نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات میں کہا ہے کہ آج  عالم اسلام اور عالم تشیّع کی نگاہیں ایران پر لگی ہوئی ہیں۔ آیت اللہ محمد اسحاق فیاض نے اس ملاقات میں دنیا بھر کے مسلمانوں اور ایرانی قوم کی ترقی اور پیشرفت کے لئے دعا کی۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی حکومت کی اساس در حقیقت حضرت علی (ع) کی حکومت کی اساسپر ہے اور یہی وجہ ہے تمام شیعہ اس حکومت کے لئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ اس ملاقات میں ایرانی صدر نے کہا کہ دنیا کی تمام حکومتیں جانتی ہیں کہ ایران تمام مسلمانوں اور خاص طور پر شیعوں کے حقوق کا بھر پور دفاع کرتا ہے۔ صدر حسن روحانی نے اس ملاقات میں عراقی حکام کے ساتھ مذاکرات کو بھی کامیاب قراردیا۔

News Code 1888821

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =