ہالی ووڈ شخصیات کا اعلیٰ تعلیمی اداروں کا داخلہ اسکینڈل میں ملوث ہونے کا انکشاف

ہالی وڈ سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات اپنے بچوں کا داخلہ امریکا کی اعلیٰ ترین یونیورسٹیز میں کروانے کے لیے بھاری رقوم دینے کے اسکینڈل میں ملوث نکلیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ادارے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہالی وڈ سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات اپنے بچوں کا داخلہ امریکا کی اعلیٰ ترین یونیورسٹیز میں کروانے کے لیے بھاری رقوم دینے کے اسکینڈل میں ملوث نکلیں۔

لاکھوں ڈالر کے اسکینڈل میں ملوث 50 شخصیات میں مشہورِ زمانہ امریکی مزاحیہ کھیل ’ڈیسپریٹ ہاؤس وائیوز‘ کی اسٹار فیلیکٹی ہف مین اور ساتھ اداکارہ لوری لوفلِن شامل ہیں۔ وفاقی پراسیکیوٹر کے مطابق دیگر ملزمان میں بڑی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو، فنانسرز، وائن میکر اور فیشن ڈیزائنرز شامل ہیں جنہوں اپنے بچوں کا داخلہ اعلیٰ تعلیمی اداروں مثلاً ییل، اسٹینفورڈ، جارج ٹاؤن اور سدرن کیلی فورنیا یونیورسٹی میں کروانے کے لیے مبینہ طور پر داخلہ ٹیسٹ میں دھوکہ دہی کی یا رشوت دی۔ ان افراد نے کیلیفورنیا کے ولیم رِک سنگر کے فلاحی ادارے کو جعلی عطیات دیے تا کہ وہ رقم متعلقہ لوگوں تک پہنچا کر اپنے بچوں کا داخلہ امتحان کامیاب بنا سکیں۔ اور بچوں کے کامیاب نہ ہونے کی صورت میں اسی رقم سے یونیورسٹی انتطامیہ اور اسپورٹس کوچز کو رشوت دی جاسکے تا کہ یونیورسٹی کی سطح پر ہونے والے کھیلوں میں ناکامی کے باوجود انہیں ٹیم میں شامل کیا جائے۔ اس سلسلے میں 4 افراد پر یہ اسکیم کرنے کا الزام اور یونیورسٹی اسپورٹس اور ٹیسٹنگ سسٹم کے 13 عہدیداروں کو اس معاونت کرنے پر مقدمہ کردیا گیا ہے۔ میساچوٹیس، بوسٹن کے اٹارنی جنرل اینڈریو لیلنگ کے مطابق ادا کی گئی رقم 2 لاکھ ڈالر سے لے 65 لاکھ ڈالر تک ہے۔

News Code 1888816

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =