مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے باعث پاکستان نے بھارت میں تعینات اپنے ہائی کمشنرکو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پلوامہ حملوں کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد پاکستان نے 18 فروری کو اپنے ہائی کمشنر سہیل محمودکو نئی دہلی سے مشاورت کے لیے واپس بلا لیا تھا۔ یہ اقدام بھارت کی طرف سے اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلائے جانے کے بعد اٹھایا گیا تھا تاہم چند روز قبل پاکستان نے اپنے ہائی کمشنر کو واپس بھیجنے کا عندیہ دیا تھا۔ سہیل محمود ہفتے کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ