پاکستان نے بھارت سے اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلا لیا

پاکستان نے بھارت میں تعینات اپنے ہائی کمشنر سہیل محمود کو واپس بلا لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت میں تعینات اپنے ہائی کمشنر سہیل محمود کو واپس بلا لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت سے اپنے ہائی کمشنر سہیل محمود کو واپس بلا لیا۔ ہائی کمشنر کی طلبی کا مقصد مشاورت کرنا ہے۔ سہیل محمود آج صبح دہلی سے روانہ ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہونے والے حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی ہے۔

واضح رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر میں بم دھماکے کے نتیجے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد بھارت نے اس کا الزام پاکستان پر عائد کردیا تھا جسے اسلام آباد نے مسترد کردیا۔

News Code 1888207

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =