مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ آج اسلام آباد پہنچ گئےجبکہ پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود بھی آج نئی دہلی واپس روانہ ہوں گے۔
بھارتی ترجمان کے مطابق اجے بساریہ بھارت میں مشاورت مکمل کر کے پاکستان آئیں ہیں اور اسلام آباد میں اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ بھارتی ہائی کمشنر کو پلواما واقعہ کے اگلے روز 15 فروری کو نئی دلی طلب کیا گیاتھا۔ کشیدگی میں اضافے پر پاکستان نے بھی 18 فروری کو اپنے ہائی کمشنر کو طلب کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ