مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر کا کہنا تھاکہ پلوامہ حملے سے ہولناک صورتحال پیداہوئی جس سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ وائٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ پلوامہ حملے سے متعلق کئی رپورٹس موصول ہو رہی ہیں جس پر مناسب وقت میں بات کی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بہت ہی اچھا ہو اگر پاکستان اور بھارت اپنے تعلقات بہتر کرلیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کشمیر کے ضلع پلوامہ میں خودکش حملے میں 46 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر لگایا ہے تاہم پاکستان نے اس الزام کو مسترد کردیا۔
آپ کا تبصرہ