23 فروری، 2019، 9:32 PM

پاکستانی دفتر خارجہ نے کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کردیا

پاکستانی دفتر خارجہ نے کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کردیا

پاکستان اور بھارت میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاکستانی دفتر خارجہ نے کرائسز مینجمنٹ سیل تشکیل دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاکستانی دفتر خارجہ نے کرائسز مینجمنٹ سیل تشکیل دے دیا۔ پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ کرائسز مینجمنٹ سیل سفارتی سطح اور سرحدی صورتحال کے حوالے سے رابطے میں رہے گا، اس سلسلے میں رابطہ نمبرز بھی جاری کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت نے اگر ہم پر جنگ مسلط کی یا کوئی مہم جوئی کرنے کی کوشش کی تو پاکستان مناسب جواب دے گا۔

News ID 1888331

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha