پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں امریکہ نے کردار ادا کیا

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ نے پرائیویٹ ڈپلومیسی کے ذریعے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کیا لہذا امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کے کردار کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ نے پرائیویٹ ڈپلومیسی کے ذریعے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کیا لہذا امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کے کردار کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اسلام آباد میں پاک چین اقتصادی تعاون کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پلوامہ واقعہ کے بعد مشرقی ہمسایوں کے کردار پر شکریہ ادا کرتا ہوں، حکومت عوامی خواہشات کے مطابق خارجہ پالیسی تشکیل دے رہی ہے، پاکستان ایک باوقار خارجہ پالیسی پر گامزن ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے مائیک پمپئو کو پلوامہ حملہ کے بعد اپنا نقطہ نظر پیش کیا، آج پمپئو نے برملا کہہ دیا کہ پرائیویٹ ڈپلومیسی کرتے ہوٸے مثبت کردار ادا کیا جب کہ چین، سعودی عرب، ترکی، ایران اور دیگر ممالک نے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی دکھائی دے رہی ہے، کشیدگی میں کمی ایک مثبت پیش رفت ہے، پاکستان نے سفارتی کوششوں میں مزید اضافہ کیا ہے۔

News Code 1888618

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =