21 فروری، 2019، 11:57 AM

بنگلہ دیش میں کیمیکل گودام میں آتشزدگی سے 70 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں کیمیکل گودام میں آتشزدگی سے 70 افراد ہلاک

بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں رہائشی عمارت میں کیمیکل کے گودام میں آتشزدگی سے 70 افراد زندہ جل گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں رہائشی عمارت میں کیمیکل کے گودام میں آتشزدگی سے 70 افراد زندہ جل گئے۔

ڈھاکہ کے تاریخی قدیم علاقے چوک بازار میں ایک رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر واقع کیمیکل کے گودام میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ کیمیکل جلنے سے آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پھر بڑھتے بڑھتے پڑوسی عمارتوں تک پہنچ گئی۔ آگ اتنی شدید اور خوفناک تھی کہ اس کی زد میں آنے والے بہت کم لوگوں کو جان بچانے کا موقع مل سکا اور وہ جل کر کوئلہ ہوگئے۔ اس واقعے میں اب تک 70 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں جن میں سے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ آگ بجھانے والے کارکنوں نے آگ پر قابو پالیا ہے۔ بنگلہ دیش فائر سروس کے سربراہ علی احمد کے مطابق آگ ممکنہ طور پر گیس سلنڈر سے لگی۔

News ID 1888262

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha