15 فروری، 2019، 2:41 PM

بھارت نے پاکستان کا پسندیدہ تجارتی ملک کا درجہ ختم کردیا

بھارت نے پاکستان کا پسندیدہ تجارتی ملک کا درجہ ختم کردیا

بھارت نے کشمیر میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں 44 فوجیوں کی ہلاکت کا ذمے دار پاکستان کو ٹھہراتے ہوئے پاکستان سے پسندیدہ ملک کا درجہ واپس لے لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں 44 فوجیوں کی ہلاکت کا ذمے دار پاکستان کو ٹھہراتے ہوئے پاکستان سے پسندیدہ ملک کا درجہ واپس لے لیا۔ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز پر خود کش حملے کے بعد وزیراعظم نریندرا مودی کی سربراہی میں سلامتی سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر خارجہ ، وزیر خزانہ سمیت اہم اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ہندوستانی وزیر اعظم نریندرا مودی نے کہا کہ دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والے پڑوسی ملک نے بڑی غلطی کی ہے جس کی انہیں کڑی سزا بھگتنی ہوگی۔ کابینہ اجلاس میں پاکستان کا موسٹ فیورڈ نیشن (پسندیدہ ریاست) کا اسٹیٹس بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ اسٹیٹس عالمی ادارہ برائے تجارت کے اصول و ضوابط کے تحت ایک ملک دوسرے ملک کو دیتا ہے۔ بھارت نے پاکستان کو یہ اسٹیٹس 1996 میں دیا تھا۔ کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر ارون جیٹ لے نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کو عالمی دنیا سے تنہا کرنے کے لیے بھارت ہر ممکن ڈپلومیٹک اقدامات اٹھائے گا۔

News ID 1888135

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha