مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پلوامہ حملے بعد بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی ہیں۔ بھارتی وزارت داخلہ نے حریت رہنماؤں کی سیکیورٹی واپس لینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق حریت رہنماؤں میرواعظ عمرفاروق، عبدل الغنی بھٹ، بلال لون،ہاشم قریشی اورشبیرشاہ کودی گئی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے اوران رہنماؤں کو مہیاکی گئی سرکاری سہولتیں بھی فوراً واپس لینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ بھارتی حکومت کی طرف سے یہ اقدام پلوامہ حملے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ دوسری طرف بھارتی ریاستوں اور جموں میں ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے مسلمان کشمیریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔ کشمیریوں کی املاک، گاڑیوں اور کاروبار کو نذر آتش کیا جا رہا ہے۔
پلوامہ حملے بعد بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی ہیں۔
News ID 1888180
آپ کا تبصرہ